۔ آواز حق (ریاست مدینہ) میجر ریٹائرڈ قمر کیانی

قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیںوزیر اعظم عمران خان کی شکل میں ایک عظیم لیڈرعطا کر کے بانی پاکستان کی یاد تازہ کر دی ہے جوبانی پاکستان کی طرع نڈر، ایماندار ،اور دیانتدار ہے۔ علامہ اقبال اور بانی پاکستان کی زندہ تصویر عمران خان ہیں جنہوں نے واقعی اپنے وعدہ کے مطابق نیا پاکستان بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک اسلام پسند وزیراعظم نے پاکستان کے تمام کرپٹ سابق وزرائے اعظم اور سابقہ اوروزراکی دم پر اپنا قدم رکھ کر ان کی چیخیں نکالی ہیں، عوام کا شعور بیدار کر کے انہوں نے ایک عظیم مقصد حاصل کیا اگر عمرن خان ان کرپٹ مافیا کو بے نقاب نہ کرتے تو عوام ان چکنی چپڑی باتوں میں آ کر عظیم ملک اپنے ہاتھوں سے کھو بیٹھتی۔ اب نیب کا بھی فرض ہے جتنا جلد ہو سکے عوام سے لوٹی گئی دولت سسیلین مافیا سے وصول کر کے سرکاری خزانہ میںجمع کروائے، پاکستان ایک ایٹی ملک ہے اور ہمیں زیب نہیں دیتا کہ کشکول اٹھا کرنگر نگر گھوکر بھیک مانگیں، خود قومیں ہاتھ میں کشکول نہیں بلکہ تلوار اٹھاتی ہیں اس سسیلین مافیا نے عام کے نام پر بھیک مانگ مانگ کر عوام کی عزت نفس کو اتنا مجروع کر دیا ہے کہ ہرا پاسپورٹ دیکھ کر ہماری جرابیں بھی اتار کر چیک کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان اس کرپٹ مافیا کی تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم فرما کر پاکستان کے اوپر جتنا قرضہ چڑھایا گیا ہے وہ واپس کرنے کا بندوبست کریںاور ان کو وہیں لا کھڑا کریں جہاں سے انہوں نے کرپشن کا آغاز کیا تھا۔ اس سے ہی پاکستان کے ہرے پاسپورٹ کی عزت بحال ہو سکے گی۔
اور انہیں ان کےدیگر فیملی ممبروں عزیز و اقارب ، دوستوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا جو کرپشن میں ملوث تھے اوراس کرپٹ مافیا کا حصہ تھے ۔ سسیلین مافیا کا سرغنہ نواز شریف سزا کے بعد بیلٹ آو ¿ٹ ہونے کے بعد پاکستان سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے اورجواشتہاری بھی ہیں ، اربوں ڈالرکی مالیت کے ولاز میں لطف اٹھا رہے ہیں۔ یہ دولت غریب عوام کی اس دولت کا واپس لانا جناب وزیر اعظم صاحب آپ کی زمہ داری میں آتا ہے، جیسے آپ نے اسس سیسیلین مافیا کے کارندوں سے اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واہگذار کروائیں اور کروا بھی رہے ہیں بالکل اسی طرع غیر ممالک مین موجود پاکستان کی تمام دولت واپس لے آئیں ، میں یقین سے کہ سکتا ہوں پاکستان کے سر کے اوپر سے قرضے بھی اتر جائیں گے بلکہ پاکستان غریب ممالک کو قرضے دے بھی سکے گا ساتھ ساتھ ملک میں خوشحالی بھی آئے گیاللہ تعالٰی عمران خان کو طویل زندگی کے ساتھ ساتھ ملک کو ریاست مدینہ بنانے میں آسانیاں عطا فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں