مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

کراچی (این این آئی )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152.70روپے سے بڑھ کر152.75روپے اور قیمت فروخت152.80روپے سے بڑھ کر152.85روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے سے بڑھ کر152.70روپے اور قیمت فروخت152.90روپے سے بڑھ کر 153روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید182روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت184روپے سے

گھٹ کر183.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت 212روپے سے بڑھ کر212.50روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں