سندھ میں اب تک کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے؟

سندھ میں اب تک کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے؟

سندھ میں 3لاکھ59ہزار206سےزائد ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز اور عام افرادکو لگادی گئیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ1لاکھ19ہزار603 سے زائد معمر افراد کو سائینو فارم کا پہلا ڈوز دیا جاچکا ہے،36 ہزار 769سےزائد معمر افراد کو سائینو فارم کا دوسرا ڈوز دیا جاچکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ21ہزار249 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو سائینو فارم کا پہلا ڈوز دیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق 81ہزار590 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو سائینو فارم کا دوسرا ڈوز دیاجاچکا ہے، صوبےبھرمیں اب تک5ہزار588افراد کو سنگل ڈوز کین سائینو بائیو لگائی جاچکی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں