آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ،گیار ہ سال بعد وزارت خزانہ آیا ہوں نہیں پتہ کیا ہوتا رہا ، وفاقی وزیر خزانہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقارمسعود نے ملاقات کی، ملاقات میںسیکرٹری خزانہ کامران علی افضل بھی موجود تھے۔ملاقات میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ کو معاون خصوصی اور سیکریٹری خزانہ نے بریفنگ دی۔‎نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 11 سال بعد وزارت خزانہ میں آیا ہوں ، مجھے نہیں یہاں کیا ہو رہا تھا ،وفاقی وزیر نے بجٹ پر وزارت خزانہ سے دو گھنٹے بریفنگ

لی ہے ۔ وزارت خزانہ میں اپنے پہلے دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے ، آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، معیشت کی بہتری کے لئے بہت سے منصوبے ہیں ، جلد اپنی ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں