اسلام آباد، سی ڈی اے کی جعل سازی سے پردہ فاش

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی جعل سازی سے پردہ فاش،وراثت نامہ سے ایک حق دار کو اس کے حق سے محروم کر دیا ، ڈائریکٹر ایگرو فارمز نے3 کروڑ روپے لیکر میرے والد مرحوم کا نام وراثت نام سے نکالا گیا متاثرہ خاندان کے فرد قاسم جہانگیر کا موقف ۔تفصیلات کے مطابق ایک شہری قاسم جہانگیر نے حالات نیوز کو بتایا کہ1969 میںاس کے دادا مولا بخش کی138 کنال کاشتکاری زمین موضع شیخ پور ا یکوائرڈ کی اور اس کے بدلے م مری روڈ اسلام آباد میں 22کنال کا ایک فارم ہاﺅس الاٹ کیا، بعد ازاں1974 میں اس کے دادا کا انتقال ہو گیا جنہوں نے لواقین میں7 بیٹیاں اور 2بیٹے چھوڑے 2007تک سی ڈی اے میں اس ایگرو پلاٹ کو وارثان کے نام منتقل کرنے کا پروسس جاری رہا اسی دوران میرے چچا کو سردار عزیز نامی ایک انوسٹر مل گیاجس نے میرے چچا سے فارم ہاﺅس خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی چچا نے میرے والد عبدالظہور سے رابطہ کیا لیکن میرے والد نے فارم ہاﺅس بیچنے سے صاف انکار کر دیا چچا نے انوسٹر عزیز کو بتایا جس نے اس وقت کے ڈائریکٹر فارم ہاﺅسسز سے ساز باز کر کے وارثان میں سے میرے والد کا نام خارج کروا دیابقول قاسم جہانگیر کے اس انوسٹر نے ڈائریکٹرایگرو کو نے 3 کروڑ روپے دے کر ٹیکنیکل طریقہ سے میرے والد کا وراثت نامہ میں سے نام خارج کرکے ایگرو پلاٹ میرے چچا ور پھپیوں کے نام منتقل کروا یا اور بعد میں اس انوسٹر نے یہ پلاٹ ا ونے پونے داموں میںخرید کر لیا جبکہ اس جعلسازی کو میرے والد صاحب سے پوشیدہ رکھا گیا، میرے والد صاحب کا انتقال 2016میں ہو گیا جب مجھے علم ہوا کہ والد صاحب کے نام پر ایک ایگرو فارم الاٹ ہوا تھا میں نے سی ڈی اے سے رابطہ کیا جس پر مجھےاس جعلسازی کا پتہ چلا میں نے سی ڈی اے چئیرمین کو اس سلسلہ میں ایک درخواست دی جنہوں نے تحقیقات کے لئے ممبر اسٹیٹ کو بھجوا دی 4 ماہ سے ممبر اسٹیٹ سی ڈی کے دفترکے چکر لگا رہا ہوںمیر حق مجھے نہیں دیا جا رہا قاسم جہانگیر نے حالات نیوز کو تمام پروف بھی دکھائے جن کو حالات نیوز کے دفتر میںبطور شہادت محفوظ کر لیا گیا ۔ قاسم جہانگیر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ڈی جی ایف آئی اے سے تمام معاملہ کی تفتیش اور اس کا حق دلانے کا مطالبہ کیا اور کہاجب تک اسے ایگرو فارم الاٹ نہیں ہو جاتا اس کے خاندان کو آبائی زمین اور گھر سے بے دخل نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں