دنیا کے معروف کھلاڑی کی شرٹس 50 ہزار کھلاڑیوں کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں

بیونس آئرس(این این آئی) ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی شرٹس سائوتھ امریکا کے 50 ہزار فٹبالرز کیلئے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں۔میسی نے اپنی 3 دستخط شدہ شرٹس کورونا وائرس ویکسین بنانے والی چین کی ایک کمپنی کو عطیہ کیں جس کے بدلے میں وہ کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلئے ویکسین دے گی، ارجنٹائن کے 26 فرسٹ ڈویڑن کلبز کے پلیئرز کو بھی ویکسین لگائی جائیگی۔دوسری جانب اس حوالے سے کچھ تنازع بھی کھڑا ہوگیاکیونکہ یہ ڈیل ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے کروائی گئی،ان پر الزام عائد کیا جار ہا ہے کہ انھیں اپنے عوام

کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ ایسی ڈیل عوامی مفاد میں بھی کرسکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں