33

متشدد جتھے لاہور کے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ پیٹرول بموں سے لیس متشدد جتھے لاہور کے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  متشدد جتھوں کے حملے کے باعث  6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان جتھوں نے ڈی ایس پی سمیت 12  اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے ایک آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے رکھا ہے، جس میں 50 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے۔

پولیس کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز نے شر پسندوں کا مقابلہ کیا انہیں پیچھے دھکیل کر تھانے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔

پولیس کے مطابق مسجد یا مدرسے کے خلاف نہ کوئی ایکشن لیا اور نہ کوئی ایسا منصوبہ بنایا، اگر کوئی ایکشن لیا گیا تو وہ اپنے دفاع اور عوامی املاک کی حفاظت کے لیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں