نجی ایئر لائن کمپنی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہ رمضان میں روزہ داروں کی مشکلات کے پیش نظر ان کی آسانی کیلئے نجی ایئرلائن کمپنی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ایئر بلو کا رمضان المبارک میں مسافروں کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے اندرون ملککرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بلو نے کراچی سے اسلام آباد سے کراچی اور کراچی لاہور کراچی کیلئے4ہزار 990روپے یکطرفہ کرایہ مقرر کردیا۔ بلو ایئر لائن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر راحیل احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے

دار روزے کی حالت میں بس اور ٹرین کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ ان کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے انہیں جہاز کی رعایتی سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ماہ رمضان میں کرایوں میں کمی کرنے کا مقصد روزے داروں کو سستی سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں