کنگنا نےمسلمانوں کیخلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کھری کھری سناڈالیں ، اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رمضان المبارک میںافطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔گزشتہ دنوں بھارت میں کمبھ کا میلہ ہوا تھا جس میں شریک سینکڑوں یاتریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی وزیراعظم نے میلے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔اس کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم سے اپیل

کی کہ رمضان میں ہونے والی افطار پارٹیوں اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی عائدکرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں