چنگان کی جانب سے پاکستان میں مزید تین نئی کاریں متعارف کروانے کی تیاریاں کمپنی نے اہم اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی)چنگان نے پاکستان میں مزید تین نئی کاریں ایس یو وی یونی ٹی، ایس یو وی اوشان ایکس 7 اور ڈبل کیبن پِک اپ ہنٹر متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔چنگان کی 1500 سی سی ٹربو چارج اسمال کراس اوور یونی ٹی کِیا اسپورٹیج، ٹویوٹا سی ایچ آر اور نسان جوک کی کٹیگیری میںشامل ہوتی ہے۔اوشان ایکس 7 بھی 1500 سی سی ٹربو چارج ہے لیکن اس کا موازنہ ایم جی موٹرز کی ایم جی ایچ ایس اور ہنڈائی ٹکسن سے کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ 1900 سی سی ٹربو چارج ہنٹر کا موازنہ اِسوزو ڈی

میکس اور ٹویوٹا ہائی لکس سے کر سکتے ہیں۔کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کی سڑکوں پر تینوں گاڑیوں کی جانچ کر رہی ہے لیکن کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کیا ہے کہ اصل میں کون سی گاڑیاں ملک میں متعارف کرائی جائیں گی۔کمپنی ذرائع کے مطابق ہم ملک میں تینوں گاڑیوں متعارف کرائیں گے یا صرف ایک کار کو متعارف کروایا جائے گا ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن ہم اپنی فہرست میں مزید کاریں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب جولائی تا مارچ 9ماہ کے دوران گاڑیوں کی درآمد 150 فیصد تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں 143 ارب سے زائد مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔صرف مارچ کے مہینے میں بیرون ممالک سے 27 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد کی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں