ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، اسرائیل کے عزائم

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونانی اور قبرصی ہم منصبوں اور قبرص کے پافوس میں ایک سینئر اماراتی عہدیدار کے ساتھ ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہبات چیت میں خطے میں خوشحالی اور استحکام کے قیام کے امکانات پر توجہ دی گئی ہے۔انھوں نے مزید کہا ہم نے ایران اور حزب اللہ کے مشرق وسطی کے عدم استحکام اور علاقائی امن کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا

ہے۔ ہم ایرانی حکومت کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں