وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اہم ایشو ہے، پرائس کنٹرول کے لیے مؤثر کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِصدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آٹا، چینی اور دیگر اشیا صرف کے نرخوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حالات کی وجہ سےسپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ضرورت کی اشیا مقررہ نرخوں پر ملنی چاہئیں۔

انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں تمام اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں