روس کا دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیارکرنے کا دعویٰ

ماسکو(این این آئی) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعوی کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا تھا کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر نہیں کیا، یہ سب سے طاقت ور بیڑا ہوگا۔روسی صدر نے یہ دعوی ملکی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیاکا سب سے طاقتور آئس بریکر بیڑا تیار کررہا ہے

جس میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب ہوں گے۔ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ آئس بریکر بیڑے میں دگنی طاقت سے کام کرنے کی صلاحیت ہوگی، جسے دنیا میں آج سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی بحری راستے کے ساتھ بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے آنے والے سالوں میں ٹریفک بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر بحری راستوں کی سہولت کے لیے بھی جدید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں