شوہر پیسے نہیں دیتا تھا، کئی ماہ بھوکی سوئی، پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوہر پیسے نہیں دیتا تھا، کئی ماہ بھوکی سوئی، اس بات کا انکشاف پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی نے نجی وی چینل کے پروگرام میں کیا، نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ شادی کے بعد جب عمان میں موجود تھیں تو انہیں شوہر کے سلوک کی وجہ سے کئی مرتبہ بھوکا سونا پڑا۔کومل رضوی نے کہاکہ گلوکارہ نے کہا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگیمیں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا، مضبوط اور خود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔گلوکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو 6 سال برداشت

کیا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا۔کومل رضوی کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی کے دوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہر پیسے نہیں دیتا تھا، اس وقت عمان میں رہتی تھی اور کوئی کام بھی نہیں کرتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں