ہم لوگوں نے موت کو فراموش کر دیا ہے ،غیبت بڑے گناہوں میں ایک بڑا گناہ ہے، روبی انعم کی خوبصورت باتیں

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ہم لوگوں نے موت کوفراموش کردیا ہوا ہے اوراس بات سے بے خبرہیں کہ ہم نے قبرمیں جانا ہے ، شوبز کی دنیا ایسی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی غیبت کرتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں یہ بڑے گناہوں میں سے ایک ہے۔ انہوںنے ایک انٹرویو میںکہا کہ دین اسلام اچھاانسان بننے کا درس دیتا ہے اوردین کے راستے پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں ۔ آج نفسا نفسی کا عالم یہ ہے کہہمیں اپنے پڑوس کے لوگوں کے حالات کا علم نہیں ہوتا

بلکہ ہمارے پاس اتنی بھی فرصت نہیں کہ پڑوسیوں کے نام کا بھی علم ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا داری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میںدین کو بھی شامل کرناچاہیے ، اس امتزاج سے ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔ روبی انعم نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے لیکن تاجروں نے اس ماہ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے جس پر بہت دکھ ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں