سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری، دکانداروں اور صارفین میں توں تکرار ہونے لگی

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ،سرکاری نرخنامے میں کئی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ،انتظامیہ کی جانب سے موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث صارفین توں تکرار کے ذریعےدکانداروںکا محاسبہ کرتے ہوئے دکھائی دئیے۔سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 46روپے فی کلو مقرر تھی تاہم دکانداروں نے 50 روپے تک فروخت کئے ، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 42کی بجائے 45روپے،آلو سفید 28کی بجائے35روپے، پیاز

درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 35روپے فی کلو تک فروخت کیا ، پیاز درجہ دوم 21روپے کی بجائے27روپے، ٹماٹر درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ 63روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن 70روپے فی کلو تک فروخت کئے گئے، ٹماٹر درجہ دوم57کی بجائے60سے65روپے، لہسن دیسی 90روپے فی کلو کی بجائے130،لہسن چائنہ155روپے کی بجائے190روپے، ادرک تھائی لینڈ330کی بجائے400، ادرک چائنہ330روپے کی بجائے400روپے، کھیرا فارمی 47روپے کی بجائے55روپے، کریلے62روپے کی بجائے75روپے، پالک30کی بجائے40روپے،میتھی 42کی بجائے50، بینگن 42کی بجائے50روپے، بند گوبھی 40کی بجائے45سے50روپے، پھول گوبھی52روپے کی بجائے70روپے، شملہ مرچ52کی بجائے70روپے، سبز مرچ اول83کی بجائے140روپے، گھیا کدو 52روپے کی بجائے60وپے، گھیا توری 99کی بجائے 105روپے، لیموں چائنہ260روپے کیبجائے380سے390روپے، لیموں دیسی410کی بجائے540روپے، بھنڈی125کی بجائے150روپے،شلجم 32کی بجائے35سے 40، اروی 109کی بجائے120،مٹر 135کی بجائے170روپے،مونگرے 120روپے کی بجائے130روپے،ٹینڈے دیسی 135کی بجائے 150،گاجرچائنہ 30روپے کی بجائے 35سے 40،روپے ،گاجردیسی 83کی بجائے90 جبکہ حلوہ کدو32کی بجائے37 سے 40روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم یہ265روپے میں فروخت ہوا، سیب کالا کولو پہاڑی دوم115روپے کی بجائے215روپے، سیب کالا کولو میدانی اول125روپے کیبجائے200روپے، سیب ایرانی145کی بجائے250روپے، سیب سفید اول110روپے کی بجائے160روپے، کیلا اول درجن160روپے کی بجائے260روپے، کیلا دوم درجن110روپے کی بجائے170روپے، کیلا درجن سوم 65کی بجائے105روپے،سٹابری اول140روپے کی بجائے170روپے،آڑو اول 260کی بجائے 320،امرود اول110کی بجائے150روپے، امرود دوم85روپے کی بجائے105سے 110روپے، کھجور اصیل اول185کی بجائے270روپے، خربوزہ71روپے کی بجائے75روپے، کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائے350روپے،کینو درجن اول90کی بجائے175روپے، کینو سپیشل درجن 205کی بجائے320روپے،تربوز42روپے کی بجائے 45سے 48روپے جبکہ انار قندھاری 275روپے کی بجائے 380روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں