اسلام آباد (مانیٹرنگ+این این آئی) پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا، فرانسیسی سفارت خانے کے احکامات کے برعکس فرانس کے شہریوں نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا، شہریوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت شدت پسند عناصر کے خلاف موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، فرانسیسی شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی حکومت نے شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے مذہبی تنظیم پر پابندی لگا دی ہے تو اس موقع پر فرانس کے سفارتخانہ کیجانب سے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دینے
سمجھ سے بالاتر ہے۔ یاد رہے کہ 15 اپریل کو فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی تھی۔ اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعے ہدایت کی تھی کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔ سفارتخانے کے حکام نے کہا تھا کہ فرانسیسی سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا،سفارتخانہ پہلے ہی کرونا وبا کے پیش نظر محدود سٹاف کے ساتھ کام کررہا ہے۔