میٹھے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

میٹھے مشروبات پر ٹیکس دوگنا کرنے کا مطالبہ

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ملک میں میٹھے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ڈائبیٹک ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو خط بھی لکھ دیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ مصنوعی میٹھے مشروبات، کولڈ ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 11 سے بڑھا کر 20 فیصد کی جائے۔

اس حوالے سے پروفیسر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈرنکس پر ٹیکس کم اور دنیا میں بڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مصنوعی میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ذیابطیس کا مرض بھی بڑھ رہا ہے۔

پروفیسر عبدالباسط نے یہ بھی کہا کہ میٹھے مشروبات پر دنیا بھر میں ٹیکس بڑھانے سے موٹاپے کی شرح میں کمی واقع ہوئی، پاکستان میں ہر چوتھا بالغ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں