سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا غیرقانونی ہے، برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

سرکاری افسران کودھمکیاں دیناغیرقانونی ہے،برداشت نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ  پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا غیر قانونی ہے، برداشت نہیں کریں گے۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دھمکیاں دینے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن رہنما کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ میں سرکاری افسران پر برس پڑے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری افسران پرالزام تراشی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت دیانتدار اور محنتی سرکاری افسران کے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  قواعد و ضوابط پر کسی کو شکایت ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں