ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ2021 بھارت نے پاکستانی ٹیم کوبڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، یو این پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں شرکت کے لیے بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میںہو گا۔ بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتادیا ہے۔ بی سی سی آئی ایپیکس کونسل کی میٹنگ آج ہوئی تھی۔خیال رہے کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق ایشوکے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 18 برس بعد پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر

ون پر آنے پر ایک خوبصورت تصویر جاری کی ہے ،تصویر میں 2003 میں نمبر پوزیشن پر قبضہ جمانے والے محمد یوسف اور حال ہی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بادشاہت کا خاتمہ کرنے والے بابر اعظم موجود ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ آخری مرتبہ نمبر ون بننے والے اور حال ہی میں نمبر ون بننے والے ایک دوسرے کو اعزاز سے نوازتے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں