پی آئی اے کا رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اعلان

کراچی (بیورو رپورٹ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اہم اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لیے اعلان کرتے ہوئے مدینہ سے پاکستان کے لیے کھجور درآمد کرنے کا خصوصی پیکج متعارف کروادیا ، جس کے تحت قومی ایئر لائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر مسافروں کے لیے کھجور لانے پر خصوصی رعایت ہو گی۔
دوسری جانب پی آئی اے کا خسارہ 11 سال بعد اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا، مجموعی خسارے میں 33.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کئی برسوں سے خسارے میں جا رہا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ اورموجودہ حکومتوں میں بھی قومی ائیر لائن کی نجی کاری کے لیے کوششیں کی جاتی رہیں، تاہم عوام کی تنقید کے بعد گزشتہ تمام حکومتوں نے اپنے فیصلے روک دیے۔
تاہم موجودہ حکومت کے اہم اقدامات، اب اپنے اثرات دکھانا شروع کر رہے ہیں اور پی آئی اے کو 11 برس بعد خسارے پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہو گئی ہے ، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مجموعی خسارے میں بھی33.7 فیصد کی کمی آئی ہے ، پی آئی اے کے خسارے پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ، جس کے نتیجے میں کئی برسوں میں قومی ائیر لائن دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود نتائج حوصلہ افزا رہے اور سال2020 میں پی آئی اے نے 2.4ارب کا گراس منافع حاصل کیا ، آپریشن خسارہ 6.1 ارب سےکم ہو کر2020 میں صرف680 کروڑ رہ گیا ، 11سال بعد آپریشن خسارہ اربوں روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ، پی آئی اے کے بڑے روٹس پر بندش کے باعث آمدنی شدید متاثر رہی ، آمدنی 36 فیصدکم رہی جس میں 2ماہ کی آپریشن بندش شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں