وفاقی حکومت کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرسکتے ،  مرتضیٰ وہاب

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کسی بات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، اسد عمر کوئی تاریخ دے دیں یہ پیکیج کراچی کے لیے کب آئے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم وہ کاغذ پڑھ لیں کیا سندھ حکومت نے جزیروں سے متعلق کوئی این اوسی دی تھی؟

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کے جزیرے سندھ حکومت کی ملکیت ہیں، سندھ کے جزیروں پر ترقیاتی کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا افتتاح کیا تھا وہ یونیورسٹی کہاں ہے؟، ماضی دیکھیں تو آج تک ان کا کوئی وعدہ وفا ہوتا نظر نہیں آیا۔

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بسوں کے مسئلے پر سندھ حکومت کارکردگی نہیں دکھاپائی، کراچی شہر میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سندھ حکومت نے کیے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا کچرا آج لاہور میں نظر آتا ہے کہیں نظر نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں