پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شکرگڑھ اور کامونکی میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

رحیم یارخان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث متعدد درخت گرگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے مختلف علاقوں سکھر، شکارپور، کندھ کوٹ، تنگوانی، کرم پور اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں