پاکستان اور بھارت میں خفیہ مذاکرات، متحدہ عرب امارات نے تصدیق کر دی

واشنگٹن(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کے کردار کی تصدیق کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر کروانے میں اہم کردارادا کیا، توقع ہے ان کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت شاید اچھے دوست تو نا بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ

دونوں ممالک کے تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ دونوں آپس میں بات چیت تو کریں۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ مذاکرات رواں برس جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں