پنجاب کے 13 اضلاع میں اسکولز کا شیڈول جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسکولز کھلنے اور بند ہونے کا شیڈول جاری

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے  کے 13 اضلاع میں پہلی تا آٹھویں جماعت اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے، جبکہ 9ویں تا 12ویں جماعت تک اسکول 19 اپریل سے کھل جائیں گے۔

 مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز دو روز پیر اورجمعرات کو ہوں گی، ان دو دنوں میں طالب علموں کی 50 فیصد حاضری ہوگی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ 13اضلاع میں راول پنڈی، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، ڈی جی خان اور شیخوپورہ شامل ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر میں نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اولیول ،اے لیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں