انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی (این این آئی)انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 152.75روپے سے گھٹ کر152.70روپے اور قیمت فروخت 152.85روپے سے گھٹکر152.80روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید152.60روپے اور قیمت فروخت 152.90روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید بغیر کسی تبدیلی کے182روپے اور قیمت فروخت183.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209.50روپے اور

قیمت فروخت211روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں