راولپنڈی ،تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کارروائی، ہفتہ قبل گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر+ این این آئی) تھانہ ریس کورس پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ قبل گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میںملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ریس کو رس پولیس کو علی اصغر نے درخواست دی کہ اس کی بہن کی شادی 15/16 سال قبل عبدالحمید سے ہوئی، جس کے ساتھ وہ اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا اور اس نے گلا دبا کر اس کی بہن کو قتل کر دیا، جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ ا وریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم عبدالحمید کو گرفتارکرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں