راولپنڈی،تھانہ بنی پولیس کی اہم کارروائی،جعلی انوائس بنا کر اپنے مالک کی رقم ہتھیانے والا اور سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ بنی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی انوائس بنا کر اپنے مالک کی رقم ہتھیانے والا اور سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، تھانہ بنی پولیس کو ڈاکٹر عابد نے درخواست دی کہ کاشف سلیم اس کے کلینک پر کام کرتا تھا، جس نے جعلی انوائس بنا کر 01لاکھ85ہزار روپے ہتھیا لیے اور سامان چوری کیا، جس پر بنی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے اورسامان چوری کرنے والے ملزم کاشف سلیم کو گرفتارکرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے ، تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کویقینی بنایا جائے گا، ایس پی راول نے ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں