روس کے ساتھ تصادم میں اضافہ نہیں چاہتے، جو بائیڈن

واشنگٹن (حالات انٹرنیشنل ڈیسک+ این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق امریکا کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں لگانے کے فیصلے کے باوجود واشنگٹن ماسکو کے ساتھ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا خواہش مند نہیں ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا روس کے ساتھ مزید تصادم اور تنازعات کا سلسلہ شروع کرنا نہیں چاہتا۔ صدر بائیڈن نے تاہم روس کو امریکا کے جمہوری عمل میں دخل اندازی سے خبردار بھی کیا۔ ان کے بقول ماسکو کی جانب سے ایسا کرنے کی صورت میں مزید اقدامات سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں