اسلام آباد (جنرل رپورٹر) ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 11 سے 3 بجے تک بند کیا گیا ہے جس کے تحت ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروس کو بند کیا۔
خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کی روشنی میں پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 3 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حکومتی فیصلے کے بعد ملک میں فیس بک ، ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور یوٹیوب بند ہونا شروع ہوگئی تھیں جو کہ اب بحال ہو رہی ہیں۔
میڈیا ذرائع کی طرف سے اس ضمن میں مزید بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول انسٹا گرام ، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو بھی ملک بھر میں چند گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ، یہ پابندی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد پی ٹی اے کی طرف سے لگائی گئی تھی ، جس کا اطلاق آج صبح 11 بجے سے ہوا ہے اور یہ پابندی شام 3 بجے تک جاری رہا۔
معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، طاہر اشرفی
بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی
نیشنل پرائس کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال تھے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں، دانیال عزیز
حکومت کو معذور افراد کیلئے سہولت پیدا کرنا ہوگی، شازیہ مری
انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ ثابت ہوا، اکبر ایس بابر
7.8 کروڑ ڈالر کی امداد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت اہم ہے، وزیراعظم
دانیال عزیز کوعلاقائی سیاسی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا، خواجہ سعد رفیق
نیا چیئرمین پی ٹی آئی آصف زردای کا تراشا ہوا ہیرا ہے، خواجہ آصف
کوشش ہے کوئی بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی پنجاب میں نہ رہے، محسن نقوی
سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق