کنول آفتاب کا فیس بْک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

کراچی (این این آئی)پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کا فیس بْک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔اس حوالے سے کنول آفتاب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’کسی نے میرا فیس بْک اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اگر آپ کو میرے فیس بْک اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی میسج موصول ہو تو براہِ کرم اْسے رپورٹ کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہی دنوں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دْنیا کی اس

جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 5 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 9 ملین ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں