نہ تو سمندر جاپان کا کچرے دان ہے اور نہ ہی بحرالکاہل جاپان کا گٹر ہے، چین کی کڑی نکتہ چینی

بیجنگ(این این آئی) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے جاپان کی جانب سے لاکھوں ٹن تابکار آلودہ پانی کی سمندر بردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک عمل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فوکوشیما جوہری بجلی گھر سے گندے تابکار پانی کے سمندر میں اخراج سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی میڈیا کے اپنے اندازوں کے مطابق، جاپان اگلے تیس برسوں میں تابکار فاضل پانی کے دس لاکھ ٹن کو سمندرمیں خارج کرے گا۔ اس خطرناک عمل

کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔چاو لی جیان نے زور دیا کہ نہ تو سمندر جاپان کا کچرے دان ہے اور نہ ہی بحرالکاہل جاپان کا گٹر ہے۔ جاپان کو ایٹمی فاضل پانی سے نمٹنے کیلیے پوری دنیا کو خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہیے۔ایک اور خبر کے مطابق، گزشتہ روز جنوبی کوریا میں ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے این نے اسی دن جنوبی کوریا میں متعین جاپان کے سفیر کو جاپان کے جوہری فاضل پانی کے سمندر میں اخراج پر تشویش سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں