حوثی ملیشیا ماڈل و اداکارہ کیخلاف فوجداری مقدمہ بنا رہی ہے، وکیل

یمنی ماڈل اور اداکارہ انتصار الحمادی کے وکیل کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا ان کی موکلہ کے خلاف فوجداری تحقیقات کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے انتصار الحمادی کو رواں سال 20 فروری کو صنعا کی گلی سے ان کی دو دوستوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔

حوثیوں کے زیر اثرعلاقوں میں باغیوں کے مخالفین اور آزاد خیال خواتین پر حملوں کے سلسلے کا یہ تازہ واقعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ماڈل کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی روایتی یمنی ملبوسات میں تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں