چینی خریدنے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر خریداروں کیلئے شرط عائد

پشاور/اسلام آباد(این این آئی)پشاور میں کچھ یوٹیلیٹی اسٹورز نے خریداروں کے لیے چینی خریدنے کی نئی شرط رکھ دی۔یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق چینی لینی ہے تو دو ہزار کی دوسری اشیا بھی خریدوجبکہ بعض اسٹوروں سے لوگ چینی خرید کر بلیک میں بیچنے لگے۔سرگودھا کے بازاروں میں شناختی کارڈ دیکھ کر ایک کلوچینی فروخت کی جانے لگی۔راولپنڈی کے سستے رمضان بازار میں چینی کا اسٹال موجود ہے مگر چینی غائب ہے، اسی جگہ پارکنگ بنادی گئی ہے۔کوئٹہ میں سستے رمضان بازار کے نام پر اب تک صرف شامیانے ہی لگائے جاسکے۔ صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں دو سستے بازار لگانیکااعلان

کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں