پنجاب پولیس کے 6 ایس پیز اور 6 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب پولیس کے 6 ایس پیز اور 6 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب پولیس کے 6 ایس پیز اور 6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔  

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی حاکم علی خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں، عبدالوحید ایس پی لیگل ساہیوال ریجن تعینات ہیں۔ 

ایس پی محمد خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ ناصر علی خان کو ایس پی لیگل سرگودھا ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی اصغر ملک کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔ 

نصر اللّٰہ خان ڈی ایس پی لیگل ملتان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈی ایس پی مجاہد اقبال اور مظہر فاروق کی خدمات اسپیشل برانچ پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ریاض شاہد ایس ڈی پی او پتوکی قصور تعینات کیے گئے ہیں، ثنا اللّٰہ خان کا ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن سنٹرل پولیس آفس میں تقرر کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی محمد ارشاد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کے سپرد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طارق عزیز کو ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں