مشروم میں موجود سائیکاڈیلک کمپاؤنڈ موثر اینٹی ڈپریشن ہے، تحقیق

مشروم میں موجود سائیکا ڈیلک کمپائونڈ موثر اینٹی ڈپریشن ہے، تحقیق

برطانوی سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی ایک  نئی تحقیق کے مطابق جادوئی تاثیر کی حامل میجک مشروم میں پائی جانے والے مرکبات ڈپریشن کو ختم کرنے کے حوالے سے نہایت ہی موثر ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق مشروم میں موجود متحرک سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ جو کہ اس میں بکثرت موجود ہوتا ہے، یہ ڈپریشن کے خاتمے کے لیے اتنی ہی موثر ہے جتنی کہ اس مقصد کے لیے کوئی دوا ہوسکتی ہے۔ 

سلوسائیبن جو کہ میجک مشروم کے مرکب سائیکا ڈیلک کمپائونڈ میں موجود ہوتا ہے اور یہ مریضوں کو شدید قسم کے ڈپریشن کی کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ تحقیق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

سینٹر فار سائیکا ڈیلک ریسرچ، امپیریئل کالج لندن میں کی گئی اس سائنسی تحقیقی ٹیم کے سربراہ رابن کار ہرٹ ہیرس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میجک مشروم سے مریضوں کو خود سے علاج نہیں کرنا چاہئیے، کیوں کہ اس میں اندازہ لگانے کی غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے جو کہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں