ترک صدراور خاتون اول کی عام شہری کے گھر پر افطارمیں شرکت

انقرہ(این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ خاتون اول امینہ ایردوان کی عام شہری کے گھر میں افطار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی اردو نامی ٹویٹر ہینڈل پر ترک صدر اور ان کی اہلیہ کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن میں ان دونوں نے نہ صرف ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکتکی اور اہلخانہ کے ساتھ افطار کیا بلکہ اس موقع پر بچوں کو تحائف بھی دئیے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افطار کے موقع پر پھل اور کھجوروں سمیت سادہ اشیا موجود تھیں

جن سے تقریبا ہر عام انسان افطاری کرتا ہے۔ ترک صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی اہلخانہ کے ساتھ سادہ افطاری کی۔ افطار کے بعد  اہلخانہ سے چائے کی نشست پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں