پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آرہا ہے، عمران خان

پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آرہا ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا  کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ کارڈ کی صورت میں انقلاب آرہا ہے، جمہوریت میرٹ کے نظام پر قائم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میڈیکل کمیشن آن لائن نظام کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ایم سی آن لائن نظام قائم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پی ایم سی آن لائن نظام کا انعقاد بہت بڑی کامیابی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ کے پی میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے دی گئی ہے، جدیم نظام سے میڈیکل یونیورسٹی اور کالجز کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں سال کے اختتام تک تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دے دی جائے گی، حکومت نے صحت عامہ سے متعلق ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں