پنجاب میں ساڑھے7 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے: یاسمین راشد

پنجاب میں ساڑھے7 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے: یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں مجموعی طور پر ساڑھے7 لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب بھر میں 60 سال عمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ 70 سال عمر کے افراد کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں 136000 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ 83 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں 390000 سے زائد معمر افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 80 سال عمر کے بزرگ شہریوں کو گھروں میں ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ 50 اور 60 سال عمر کے درمیان افراد کی ویکسینیشن کے لیے فی الحال رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں