فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات ملنے کا نوٹیفکیشن آج متوقع

فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ملنے کا نوٹیفکیشن آج متوقع

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات ملنے کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اضافی ذمہ داری دینے سے متعلق آگاہ کیا۔ 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جس کی تصدیق سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کی۔

فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں