بلوچستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بلوچستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں تیزی سے اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

ضلع کیچ، خضدار، مستونگ، لورالائی، لسبیلہ، سبی میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کا رحجان ہے۔

بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد میں چند روز کے دوران تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

صرف روان ماہ کے دوران صوبے میں کورونا سے 10 اموات ہوچکی ہیں، ایک ماہ کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3 سے بڑھ 8 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران صوبے میں کورونا کے ساڑے چار سو سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں جہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے وہاں حکومت کی جانب سے صوبے کے دیہی علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ کورونا میں مبتلا افراد کا درست ڈیٹا سامنے آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں