تین شوگر ملز کے نمائندے آج ایف آئی اے میں پیش ہوں گے

تین شوگر ملز کےنمائندے آج ایف آئی اے میں پیش ہوں گے

تین شوگر ملز کے نمائندے آج ایف آئی اےمیں پیش ہوں گے، شوگر ملز سے سال 2020-21 میں چینی کی کل پیداوار و فروخت کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

ایف بی آر میں جمع کروایا گیا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

شوگر ملز سے چینی کی مجموعی پیداوار اور فروخت کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

ادھر مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کی طرف سے چینی کی ایکس مل قیمت مقررکرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی سی پی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدام سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی دے۔

کمیشن کے مطابق پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقررکرنے سے چینی دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کے رحجان میں اضافہ ہو گا اور غریب صارفین کو اس کی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں