پاکستان کی تاریخ ساز فتح، محمد رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا‎

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ +آن لائن)محمد رضوان نے روزہ رکھ کر تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اس بات کا انکشاف بابراعظم نے کیا، انہوں نے میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کی اننگز بہت اچھی تھی ان کی وجہ سے مجھے بھی اعتماد ملا، وہ روزے کے
ساتھ کھیل رہے تھے وہ ساری ٹیم کو اکٹھا رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی طرح جنوبی افریقا میں بھی بدھ کو پہلا روزہ تھا۔ تیسرے ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرزروزہ

نہیں رکھا تاہم ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان سمیت کئی اراکین نے روزہ کا اہتمام کیا۔ ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ رمضان کا چاند بہت مبارک ہو۔رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے، خوب رحمتیں اور نعمتیں سمیٹیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے لیے اور قومی ٹیم کے لیے بھی بھرپور دعا کیجیے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں