اسلام آباد، امام مسجد کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس

اسلام آباد، ایک امام مسجد کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس

اسلام آباد کے سیکٹر ايف سيون ميں ایک امام مسجد کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر نوٹس دے دیا گیا۔

راجن پور کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے پر تمام تعلیمی ادارے فوری 15 دن کے لیے بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حافظ آباد کے دانش اسکول میں 6 ٹیچرز اور 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسکول 24 اپریل تک بند کردیا گیا ہے۔

ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نےنوٹیفیکیشن جاری کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی، کھانسی اور بخار کے شکار افراد گھر پر عبادت کریں، مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں