شاہ رخ خان نے خود کو قرنطینہ کرلیا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے عملے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوران کچھ ٹیم ممبران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن کےنتائج مثبت آئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج پروڈکشن اور فلم کے ارکان کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔ فلم کے سیٹ پر بھی عملے کا باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کیاجاتا ہے اور فلم کے

تمام ارکان ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔ ان لوگوں کو ہوٹل سے سیٹ تک لے جانے والے لوگوں کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں