سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی، مزید تین حدیں بحال‎

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید262.65پوائنٹس کے اضافے سے 45311.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ57.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت36ارب55کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئیتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 27.78فیصد کم رہا۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا اختتام 262.65 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس میں مزید تین حدیں بحال ہو گئیں۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا

آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45347پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعدازاں 35پوائنٹس گرگئے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس262.65پوائنٹس کے اضافے سے 45311.22پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 107.94پوائنٹس کے اضافے سے18544.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس141.71پوائنٹس کے اضافے سے30707.76پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 380کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 219کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 137میں کمی اور24میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب85ارب74کروڑ5لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب22ارب29کروڑ66لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر47.99روپے کے اضافے سے879.99روپے اوراے کے ڈی کیپٹل 32.97روپے کے اضافے سے475.12روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان40روپے کی کمی سے5810روپے اور گیٹرن انڈسٹریز36.42روپے کی کمی سے476روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں