فیٹف شرائط پرپورا اترنے کے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی لیکن۔۔۔برطانیہ نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

لندن (این این آئی)برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیااور فہرست سے نکلنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے ایڈوائزری جاری کی کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اورافراد کیساتھ رابطوں میں محتاط رہاجائے
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اوراداروں کیخلاف بھی موثرکارروائی کرنا ہوگا اور معاملے کو قانونی طورپرمنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ برطانیہ کا کہنا تھاکہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والے افراد یا اداروں کا نام ظاہرنہیں کیاگیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اوراداروں کیخلاف ایکشن

لینے کا یقین دلایا ۔برطانیہ کا کہنا تھاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پرپورا اترنے کے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی ۔اس کے علاوہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کے معاونین کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں