مظاہرین کا تشدد، جاں بحق افراد کی تعداد 3

لاہور ، شاہدرہ میں رات گئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

لاہور اور فیصل آباد میں مذہبی جماعت کے مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی، شہدا میں دو کانسٹیبل اور راہ گیر شامل ہے۔

مظاہرین نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی گئیں، تشدد کے واقعات میں 97 اہلکار زخمی ہو گئے۔

سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔ پولیس موبائل کو آگ لگا دی گئی۔

فیصل آباداور گوجرانوالا میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے مقدمات درج کرلیے گئے اور 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں