95 فیصد پاکستانی روزے رکھنے کے لیے بالکل تیار

95 فیصد پاکستانی روزے رکھنے کے لیے بالکل تیار

پلس کنسلٹنٹ کے جاری سروے کے مطابق 95 فیصد پاکستانی رمضان میں روزے رکھنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ 95 فیصد میں سے 76 فیصد تمام روزے رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پلس کنسلٹنٹ نے 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق 15 فیصد مختلف و جوہات کی بنا پر کبھی کبھار جبکہ 4 فیصد جمعے کے روزے رکھ کر ماہ مقدس کی برکتوں کو سمیٹنا چاہتے ہیں۔

پاکستانیوں کی اکثریت یعنی 67 فیصد افراد ماہ صیام میں باقاعدگی سے قرآن پاک کی تلاوت کرکے رب کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔ 64 فیصد افراد رمضان میں مکمل کلام پاک ختم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں