کراچی (این این آئی) پاکستانی نژاد طانوی گلوکار اور بینڈ ’ون ڈائریکشن ‘ کے سابق ممبر زین ملک نے 2015 میں بینڈ سے علیحدگی کے بعد باقی کے بینڈ ممبرز سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بینڈ کے کسی بھی ممبر کو دوست بنانا پسند نہیں کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زین نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال ایک ساتھ سٹوڈیوز ریکارڈ کرنے اور سٹیج پر گزارنے کے باوجود وہ بالکل اسی طرح بینڈ سے علیحدہ ہوئے جیسے اس کا حصہ بنے تھے ۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے زین نے
کہاکہ ’میں نے بینڈ کے کسی بھی ممبر کو دوست بنانا پسند نہیں کیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’یہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے جسے کہتے ہوئے میں ڈرتا ہوں۔ میں نے یہ اس لئے نہیں کیا کیونکہ میں لوگوں پر اعتماد نہیں کرپاتا ۔‘میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار زین ملک کے اپنے بینڈ کے باقی ممبران کے ساتھ تعلقات 2016 میں زیادہ خراب ہوگئے تھے ۔